مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے سکیورٹی دستوں نے مشترکہ طور پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک فرد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں بحرین کے پرامن عوام کے خلاف بحرینی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے آل خلیفہ کے اس بہیمانہ اور مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے اشتعال انگیز اقدامات کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے آل خلیفہ حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی اور غیر بحرینی مسلمانوں کی ریڈ لائن ہیں اور اگر بحرینی حکومت نے ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی بے ادبی اور شرارت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا چائے گا۔
حزب اللہ لبنان ،عراق و شام میں سرگرم اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے بھی امریکہ نواز بحرینی حکومت کو متنبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے اشارے پر کسی بھی حماقت سے باز رہے ۔ ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت نے کل رات سے الدراز علاقہ میں فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے جس میں اسے سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد بھی حاصل ہے بحرینی حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاشسم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ بحرین کے کفن پوش عوام اپنے محبوب قائد کا دفاع کرنے کے لئے علاقہ میں پہنچ گئے ہیں جس کے بعد بحرینی سکیورٹی فورسز نےبحرین کے پرامن عوام پر حملہ شروع کردیا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بحرینی حکومت نے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ